28 جنوری، 2019، 2:44 PM

کشمیر میں بھارتی پولیس اہلکار کی بھی خودکشی

کشمیر میں بھارتی پولیس اہلکار کی بھی خودکشی

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی پولیس کے اہلکار شفیع میر نے ڈیوٹی کے دوران خود کو سرکاری رائفل سے گولیاں مار کر خود کشی کرلی۔

خود کشی کا واقعہ پولیس لائن ضلع بڈگام میں پیش آیا، کانسٹیبل شفیع محمد ضلع کلگام کے علاقے سدورا کا رہائشی تھا۔ پولیس اہلکار کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

ضلعی پولیس چیف نے واقعے کی تحقیقات کے لیے تفتیشی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ تاحال خود کشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے اور نہ ہی پولیس اہلکاروں کے درمیان جھگڑے کی کوئی اطلاع ہے۔

گزشتہ روز بھارتی فوجی دستے 19 انفنٹری بریج کے بیس میں تعینات لائس نائیک ہیمنت کمار پانڈے نے بھی سرکاری رائفل سے اپنے سر میں گولی مار کر خود کشی کرلی تھی۔

News ID 1887656

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha